پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پرعطا بندیال نےعملدرآمد نہیں ہونے دیا تھا: عظمیٰ بخاری

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پرعطا بندیال نےعملدرآمد نہیں ہونے دیا تھا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر نعرے اور پتلے جلائے گئے، جوفساد کوپروموٹ نہیں کرتا اس کے خلاف یہ تنقید شروع کردیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرپر ایکٹ عطا بندیال نےعملدرآمد نہیں ہونے دیا تھا، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے، ہمیں کسی جج پر کوئی اعتراض نہیں، پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کسی سےچھپی نہیں، عدالتوں میں سالوں سے لوگوں کے کیسز پنڈنگ پڑے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہر ادارے میں جمہوریت ہونی چاہیے، نوازشریف نےعدلیہ پرکوئی حملےنہیں کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں