بھارت: ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 10 مزدور ہلاک

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں 10 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں 13 مزدور سوار تھے جو محنت مزدوری کے بعد اپنے گھر وارانسی جا رہے تھے کہ رات ایک بجے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے۔

تصادم کے نتیجے میں ٹرک اور ٹریکٹر دونوں ہی الٹ گئے، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 10 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 3 کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تینوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ رات کی تاریکی کے باعث پیش آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں