کراچی میٹرک بورڈ نے جماعت دہم سائنس گروپ کےنتائج کااعلان کردیا
کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں میٹرک بورڈ نے جماعت دہم سائنس گروپ کےنتائج کااعلان کردیا۔
تعلیمی بورڈ کے ترجمان کے مطابق طلباء و طالبات نتائج آج رات گئے تک بورڈ کی ویب سائٹ پردیکھ سکیں گے ،بورڈ نتائج کے مطابق اس سال کامیابی کا تناسب 81.23فیصد رہا۔
دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 131614 رہی نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔