ایران کی اسرائیلی حملے میں 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج نے اسرائیلی حملے میں 4 فوجیوں کی شہاد ت کی تصدیق کر دی۔

ایران کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں ایرانی فوج کے 4 سپاہی شہید ہوئے، ایئر ڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے، پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز سمیت فوجی اہداف نشانہ

ایران کے مطابق صیہونی فضائیہ کے حملے میں کچھ مقامات پر محدود نقصان پہنچا، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں نے قریبی فاصلے سے متعدد میزائل داغے، جو ایران نے میزائل دفاعی نظام کے ذریعے مارگرائے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مہر آباد اور امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹس پر صورتحال معمول پر ہے، تہران صوبے کے ارد گرد کی فضائی حدود میں دشمن کے اہداف کو کامیابی سے مار گرایا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں