سعودی عرب: تپتے صحراؤں میں موسمیاتی تبدیلی،الجوف ریجن میں بارش کے بعد ژالہ باری
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے تپتے صحراؤں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سامنے آنے لگے، الجوف ریجن میں بارش کے بعد ژالہ باری بھی ہوئی۔
ژالہ باری کے باعث علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی، سرد ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وادیاں اور نشیبی علاقوں میں ندی نالے بھر گئے۔
مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی، حکام نے سیاحوں کو نشیبی علاقے میں جانے سے روک دیا۔