ایران: ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئرجنرل اورپائلٹ شہید

تہران : (ویب ڈیسک ) ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں