مشرق وسطیٰ میں بی 52 امریکی بمباری طیاروں کی تعیناتی پر ایران کی شدید مذمت

تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے مشرق وسطیٰ میں بی 52 امریکی بمباری طیاروں کی تعیناتی پر شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے نیوز کانفرنس کے دوران مشرق وسطیٰ میں بی 52 امریکی بمبار طیاروں کی تعیناتی بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس بات پر یقین کیا ہے کہ خطے میں امریکا کی موجودگی عدم استحکام کا باعث ہے اور ایران اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کو نہیں روکے گا۔

انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایک حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لئے ضروری ہر چیز سے لیس ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ہفتے کو مشرق وسطیٰ میں بی ۔52 بمبار طیاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں