سہ فریقی انڈر 19 ٹرائی سیریز کا شیڈول تبدیل

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی سہ فریقی انڈر 19 ٹرائی سیریز کے شیڈول میں رد و بدل کردیا گیا۔

سہ فریقی انڈر 19 ٹرائی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گے، تمام میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 13 نومبر کو یو اے ای اور 15 نومبر کو افغانستان سے پہلا لیگ میچ کھیلے گی۔

نئے شیڈول کے مطابق یو اے ای اور افغانستان انڈر 19 ٹیموں کا پہلا میچ اب 17 کے بجائے 18 نومبر کو ہوگا جبکہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کا دوسرا میچ 19 کے بجائے 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

نئے شیڈول کے مطابق یو اے ای اور پاکستان کا دوسرا میچ 23 کے بجائے 22 نومبر کو جبکہ افغانستان اور یو اے ای کا میچ 21 کے بجائے 24 نومبر کو ہوگا، یہ ایونٹ کا آخری لیگ میچ ہوگا۔

آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ایونٹ کا فائنل 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں