اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے، مزید 52 شہری شہید
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے لبنان میں حزب اللہ کےخلاف فضائی حملے تیز کر دیئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 شہری شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بالبیک اور ہرمل کے علاقوں میں بمباری کرکے 20افراد کو شہید کر دیا ،کنیسا میں بمباری سے 11شہری شہید، 14 زخمی ہوئے جبکہ ساحلی شہر طائر میں اسرائیلی حملے میں حاملہ خاتون سمیت 9 افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے متعدد مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے عسکری اور آپریشنل اپارٹمنٹ اور اسلحے کے ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا۔