حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ایک پیغام میں کہا کہ تل ابیب کے مرکز میں پہلی مرتبہ خودکش ڈرون سے صیہونی عسکری ہیڈ آفس کو نشانہ بنایا گیا، ہم اپنے دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے اور فتح یاب ہوں گے۔
سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ اپنی قومی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔