ایشیا پیسیفک اکنامک سمٹ: امریکی و چینی صدور میں ملاقات کا امکان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) لاطینی امریکی ملک پیرو میں ایشیا پیسیفک اکنامک سمٹ جاری ہے، امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق پیرو میں موجود امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔
دو طرفہ ملاقات میں چین امریکا کشیدگی سمیت عالمی امور پر بات چیت کا امکان ہے، جو بائیڈن چینی صدر سے یوکرین جنگ میں چین کے روس کے ساتھ تعاون پر تشویش کا اظہار کریں گے۔
امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر ملاقات کے دوران شمالی کورین فوج کی روس میں موجودگی پر اپنے خدشات کا اظہار کرینگے۔
حکام کے مطابق امریکی صدر بائیڈن خلیج تائیوان، سائبر سکیورٹی کے معاملے پر بھی شی جن پنگ سے اظہار تشویش کریں گے۔