ایرانی سپریم کمانڈر نے احتجاج کرنے والے تاجروں کے مؤقف کی حمایت کر دی
تہران :(دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے احتجاج کرنے والے تاجروں کے مؤقف کی حمایت کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطا بق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ تاجروں کے خدشات بالکل جائز ہیں، کرنسی بحران کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے،ریال کی قدر میں مسلسل کمی نے کاروباری ماحول کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی کی قیمتوں میں غیر فطری اضافہ تشویشناک ہے، حکومت کرنسی بحران کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ کرنسی میں عدم استحکام کے باعث تاجر کاروبار کرنے سے قاصر ہیں،ایران میں معاشی بے یقینی نے تاجروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا۔