ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں میں شدت، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی
تہران: (دنیا نیوز) ایران میں جاری احتجاج شدت اختیار کر گئے جن میں مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہر قم میں مظاہرے کے دوران گرنیڈ دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، قم واقعے کے بعد ایران میں احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع ہوگیا۔
ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے باعث شروع ہونے والے احتجاج کی لہر ایران کے 22 صوبوں تک پھیل گئی ہے۔
ایرانی صدر پزشکیان نے کرنسی سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ عوامی ردعمل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔