نئی دہلی: یونیورسٹی طلبہ سراپا احتجاج، مودی و امیت شاہ کیخلاف اشتعال انگیز نعرے
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے دارالحکومت میں واقع جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں مظاہرے کے دوران طلبہ نے مودی اور امیت شاہ کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ پر مقدمے کی کوشش کی، انتظامیہ نے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواست دے دی جس میں کہا گیا کہ یہ نعرے جمہوری اختلاف سے بالاتر ہیں، نعرے کیمپس کی ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس نے 2 طلبہ رہنماؤں کو 2020ء میں گرفتار کیا تھا، یہ گرفتاریاں دلی فسادات کے بعد عمل میں آئی تھیں، عمر خالد اور شرجیل گزشتہ 5 سال سے مقدمے کے بغیر جیل میں قید ہیں۔