امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل سے متعلق روڈ میپ دیدیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل سے متعلق روڈ میپ دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی عبوری اتھارٹی 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کو دے گی، پابندیوں کے تحت آنے والا تیل امریکا منتقل کیا جائے گا، تیل سٹوریج شپوں کے ذریعے امریکی بندرگاہوں تک لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تیل مارکیٹ میں فروخت ہو گا، آمدن میرے کنٹرول میں ہو گی، انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو منصوبے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکاری پہلی ترجیح مگر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔