ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن میں ری پبلکنز کی کامیابی ضروری قرار دیدی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن میں ری پبلکنز کی کامیابی ضروری قرار دے دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے ایوان نمائندگان کو بھی خبردار کر دیا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مڈ ٹرم ہار گئے تو میرا مواخذہ ہو گا، اگر میں الیکشن ہار گیا ہوتا کملا ہیرس آجاتیں تو ہمارا ملک وینزویلا بن چکا ہوتا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کملا ہیرس ہوتیں تو اس سے بھی زیادہ خراب صورتحال ہوتی، مڈٹرم انتخابات نہ جیتے تو ڈیموکریٹس کو میرے مواخذے کا جواز مل جائے گا، امریکا ٹیرف کی وجہ سے مالی طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف کی وجہ سے جلد امریکا میں 650 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی۔