کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور ننھی جان ضائع ہوگئی، حادثے میں 5 سالہ بچہ عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں ملزم ڈرائیور وزیر محمد نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو ٹکر ماری تاہم معصوم بچہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کے بعد منگھوپیر پولیس نے ملزم ڈرائیور وزیر محمد کو گرفتار کرلیا جب کہ حادثے میں استعمال ہونے والے واٹر ٹینکر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔