اسحاق ڈار کا میانمار کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی میانمار کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مستقبل میں قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔