کراچی: کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار
کراچی:(دنیا نیوز) کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم زینبیون بریگیڈ سے ہے، گرفتار دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پکڑے جانے والے دہشت گرد ماضی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔