کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بلاجواز اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے: طارق فضل چودھری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امورطارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بلاجواز اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں طارق فضل چودھری کے زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں کشمیر سمیت مختلف اُمور پر تفصیلی بات چیت کی گئی جب کہ دوسرا اجلاس مظفر آباد میں خوشگوار ماحول میں ہوا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بلاجواز اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، آج کے اجلاس میں معاہدے کے ایک ایک نکتے پر تفصیل سے غور کیا گیا،19اموات کے باوجود متعدد ایف آئی آرز ختم کر دی گئیں۔

وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال کے دوران پرامن احتجاج کی یقین دہانی کرائی گئی تھی،عدم تعاون کا رویہ معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بن سکتا ہے،اموات کے علاوہ پولیس کے کئی جوان زخمی بھی ہوئے۔

طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں شریک سرکاری ملازمین کو بحال کیا گیا،جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ دیئے گئے،زخمی ہونے والے افراد کو 10،10 لاکھ روپے دیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں