روسی حملے، یوکرینی صدر کا امریکا سے زیادہ متحرک کردار ادا کرنے کا مطالبہ

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جاری تنازع میں امریکا سے زیادہ متحرک کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسی حملوں کے بعد توانائی کے شعبے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بجلی اور حرارتی نظام کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا، انہوں نے کیف میں شہریوں کیلئے مزید وارمنگ سینٹرز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

صدر زیلنسکی نے امریکہ سے زیادہ متحرک کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ روسی حملوں سے کیف سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، یوکرین میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گر چکا ہے، شدید سردی کے باعث بحران مزید سنگین ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں