صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گرین لینڈ میں امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کرنے اعلان
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم گرین لینڈ میں امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کر لیں گے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’نیویارک پوسٹ‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا گرین لینڈ کے ان علاقوں پر اپنی خود مختاری نافذ کر دے گا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے شائع کی گئی ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس بدستور نیٹو کے مشرقی ارکان کے لئے ایک مستقل لیکن قابل گرفت خطرہ رہے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون صدر ٹرمپ کو ایسے آپشنز فراہم کرے گا جو دنیا بھر بشمول گرین لینڈ میں سٹریٹجک مقامات تک امریکا کی فوجی اور تجارتی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔