امریکا نے 18 ایرانی حکومتی عہدیداروں اور اہلخانہ پر ویزا پابندیاں لگا دیں
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت نے ایران کے 18 اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ پر ویزا پابندیاں لگا دیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ پابندیاں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث عہدیداروں پر لگائی گئی ہیں۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے عہدیداروں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں، امریکا ایرانی عوام کے اظہارِ رائے کے حق کی حمایت جاری رکھے گا۔