ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کےانتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں۔

ایران پر حملوں کے بعد اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو ایران میں بیشتر فیصلے کرتے تھے اب مارے جا چکے ہیں، ایران پر ہونے والا حملہ بہت طاقتور حملہ تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ حملے کے بعد ایران بنیادی طور پر معذور ہو چکا ہے، جنگ لمبی بھی ہو سکتی ہے یا چند دنوں میں ختم ہو سکتی ہے، حملے کے بعد ایران کو ابھرنے میں کئی سال لگیں گے۔

خیال رہے کہ سینئر اسرائیلی حکام نے بھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بنکر میں تھے، جو کہ درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو دکھائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں