ایران کی خودمختاری کے خلاف کیے گئے حملے قابلِ مذمت ہیں: ترک صدر

استنبول:(دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان ایران کی خودمختاری کے خلاف کیے گئے حملے قابلِ مذمت ہیں۔

ترکی کے شہر استنبول میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران کی خودمختاری کے خلاف کیے گئے حملے قابلِ مذمت ہیں، فریقین سے خون ریزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، حملے رکوانے اور امن کے لیے ترکیہ ہر طرح کی کوشش کرے گا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ خطے میں امن چاہتا ہے، فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سفارتی کوششیں بڑھا دی ہیں، علاقائی ممالک کو تنازعات کے حل کے لیے متحرک ہونا چاہیے۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ برادرخلیجی ممالک پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے بھی ناقابلِ قبول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں