اسرائیلی کے لبنان پر شدید حملے، 4 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی، جنوبی لبنان میں بمباری سے چار بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد رپورٹ ہوئی، صیدون اور القطرانی کے جنوبی شہروں پر دو حملوں میں سات افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے۔

جنوبی شہر ناباتی میں اسرائیلی حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار بچے بھی شامل تھے، 28 فروری سے جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 850 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ صیہونی حملوں کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں