ایران کے حملے: اسرائیل کے پاس دفاعی میزائلوں کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی
واشنگن: (دنیا نیوز) ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس دفاعی میزائلوں کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا ہے اس کے پاس بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرز بہت کم رہ گئے ہیں، امریکا اسرائیل کی کم انٹر سیپٹر صلاحیت سے مہینوں سے آگاہ ہے۔
اسرائیل نے میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی پر امریکا سے مدد مانگنے کی تردید کردی، اسرائیلی وزیر خارجہ کہتے ہیں امریکا سے نہیں کہا ہمارے میزائل انٹرسیپٹرز ختم ہو رہے ہیں۔