کویت میں امریکی، اطالوی فوجی اڈے پر حملہ، ریموٹ کنٹرول طیارہ تباہ
کویت سٹی: (دنیا نیوز) اٹلی کی فوج نے کویت میں واقع ایک امریکی، اطالوی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔
اطالوی چیف آف ڈیفنس جنرل لوسیانو نے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح علی السالم بیس کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں اطالوی ٹاسک فورس ایئر کا ریموٹ کنٹرول طیارہ تباہ ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں تمام اہلکار محفوظ ہیں اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا، حالیہ دنوں میں علاقے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ٹی ایف اے کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔