آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے کی حالت میں واپس نہیں آئے گی: ایران
تہران: (دنیا نیوز) ایران کا کہنا ہے آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے کی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے مختصر پوسٹ میں ایکس پر انگریزی میں لکھا آبنائے ہرمز اب پہلے جیسا نہیں ہوگا، سپیکر نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل دیگر ممالک کو اس پانی کے راستے کی حفاظت کے لئے اپنی بحری افواج بھیجنے کی ترغیب دی تھی۔