ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ بھی اسرائیلی حملے میں شہید
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ برائے سکیورٹی علی رضا بھی علی لاریجانی کے ساتھ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
اس سے قبل ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تصدیق کی تھی کہ علی لاریجانی، ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی اور ایک معاون حملے میں مارے گئے ہیں، ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے علی رضا کو ماہر مگر غیر معروف منتظم قرار دیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق سکیورٹی کونسل میں خدمات انجام دینے سے پہلے علی رضا ایران کی حج و زیارت تنظیم کے سربراہ رہ چکے تھے اور اس سے قبل ملک کے سکیورٹی اداروں میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔