امریکی سفارتخانے پر حملے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں: ترجمان عراقی فوج

بغداد: (دنیا نیوز) عراق کی فوج کے ترجمان صباح النعمان نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔

عراقی نیوز ایجنسی کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا ایک بار پھر غیرقانونی گروپوں نے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنا کر اپنا ہولناک حملہ دہرا دیا۔

صباح النعمان نے کہا کہ یہ عمل عراق کی خودمختاری اور وقار پر ایک کھلا دہشت گردانہ حملہ ہے، سفارتی مشنز کو نشانہ بنانا بین الاقوامی معاہدوں اور خارجہ تعلقات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

عراق کی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈر انچیف اور وزیراعظم نے سکیورٹی اداروں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ مجرموں کو تلاش کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں