ایران کو اب مذاکرات کی میز پر آجانا چاہئے: جرمن چانسلر

برلن: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایران کو اب مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور اسے جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جرمن چانسلر کے مطابق ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا آغاز ضروری ہے۔

فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز بھی کھولنا چاہیے تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔

جرمن چانسلر کی صدر ٹرمپ سے یہ بات چیت چین سے واپسی کے دوران ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں