اسحاق ڈار کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، ڈسکوز کی نجکاری کا جائزہ لیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والےاجلاس میں پاور سیکٹر سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا اور ڈسکوز کی نجکاری پر غور کیا گیا، جس میں آئیسکو، گیسکو، فیسکو کی نج کاری کے امور زیر غور آئے۔

کابیہ ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانا ہے، کمیٹی نے ڈسکوز کی ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دے دی۔

ہر ڈسکوز کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز اور انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو فروخت کیلئے پیش ہوگی، ڈسکوز کی نجکاری کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد سروس ڈیلیوری کو بہتر اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے، پاور سیکٹر میں نجی شعبے کی موثر کارکردگی متعارف کرائی جائے گی۔

دوسری جانب اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی، مشیر برائے نجکاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں