عالمی برادری جنگ بندی ناکام بنانے کی اسرائیلی کوششوں کو روکے، ترک وزیر خارجہ

ڈھاکا: (دنیا نیوز) ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے خطے میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کی کوششوں کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔

ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر خلیل الرحمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسرائیلی جارحیت کو روکنا عالمی برادری کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے تاکہ فلسطین کیلئے دو ریاستی حل کو ناکام بنایا جاسکے۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکیے ان کوششوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں