فلپائن: جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 8.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

منڈاناؤ: (دنیا نیوز) فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تاہم بعد میں اسے بڑھا کر 8.2 کر دیا گیا۔

زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کر دیا ہے، تاحال جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں