بات چیت میں زیادہ تر امور پر سمجھوتے طے پا گئے ہیں، اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بات چیت میں زیادہ تر امور پر سمجھوتے طے پاگئے ہیں۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت سے متعلق شائع کسی تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکتا، قیادت کے فیصلہ سے پہلے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے وقت یا مقام پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ داخلی مشاورت حتمی نتیجے تک پہنچنے کے آخری مرحلے میں ہے، معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ کوئی نیا نہیں، اصل مسئلہ دوسرے فریق کے متضاد بیانات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں