ایران کو نظرانداز کرکے علاقائی سلامتی ممکن نہیں، عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو نظرانداز کر کے خطے میں کوئی بھی مؤثر سکیورٹی نظام تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کے لیے نیا سکیورٹی ڈھانچہ تمام ممالک کی شمولیت اور اجتماعی تعاون کی بنیاد پر قائم ہونا چاہیے تاکہ مشترکہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار سلامتی، اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام صرف باہمی تعاون، اعتماد اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا استحکام اسی صورت میں آئے گا جب ایران سمیت تمام علاقائی ممالک کے مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع اور متوازن حکمت عملی اپنائی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں