ایران امریکا مفاہمتی یادداشت خطے کیلئے باعزت دستاویز ہے، مسعود پزشکیان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران حالیہ پیش رفت میں فاتح بن کر سامنے آیا ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت خطے اور ایران کی مزاحمتی قوتوں کے لیے ایک باعزت دستاویز ہے۔

تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اس معاہدے پر اسرائیل کا ردعمل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایران اس عمل میں فاتح رہا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت میں صرف مختصر حصے پر معمولی اختلافات موجود تھے، جنہیں مذاکرات کے ذریعے دور کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں استحکام، امن اور باہمی احترام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں