حزب اللہ کا ایران امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم
بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کے اعلان کے بعد مختلف محاذوں پر جنگ بندی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ معاہدے کے اعلان کے بعد سے اس کی جانب سے کوئی حملہ نہیں کیا گیا، تاہم جنگ بندی پر ان کا مؤقف اسرائیل کی جانب سے اس کی پاسداری سے مشروط ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں اسرائیل کی آزادانہ نقل و حرکت کو مسترد کرتی ہے، جبکہ ایران نے بھی معاہدے میں شامل فریقین کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
تنظیم کے مطابق ایران نے اسرائیل کی پاسداری کو جانچنے کے لیے معاہدے پر دستخط میں تاخیر کی، جبکہ لبنان کی شمولیت کو جنگ کے خاتمے کے لیے ایرانی عزم کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ معاہدے کے بعد بے گھر ہونے والے لبنانی شہری سرحدی دیہات میں واپسی سے قبل سرکاری ہدایات کا انتظار کریں۔