الیکشن کے متعلق میڈیا میں شکوک و شبہات پیدا کیے گئے: راجا شہباز خان

گلگت:(دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سوشل اور نیشنل میڈیا میں شکوک و شبہات پیدا کیے گئے۔

گلگت بلتستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا شہباز خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت 14 دنوں میں نتائج جاری کرنا لازمی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نتائج میں تاخیر درخواستوں کی وجہ سے ہوئی، 24 میں سے 16 حلقوں کے فارم 49 موصول ہو چکے ہیں، انتخابات کا ٹرن آؤٹ 70 فیصد رہا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز انتخابات کے لیے نامزدگیوں کا آج آخری دن تھا، محرم الحرام کے پیش نظر سکروٹنی کی تاریخ 10 اگست تک بڑھا دی گئی، لوکل باڈیز پولنگ ڈے 27 ستمبر مقرر کر دیا گیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ لوکل باڈیز انتخابات میں مجموعی طور پر 1343 وارڈز ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں