آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات: امیدواران نے گوشوارے جمع کروانے شروع کر دیے

مظفرآباد:(دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران نے گوشوارے جمع کروانے شروع کر دیے۔

33 سے زائد امیدواران کی جانب سے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کروائے گے، شاہ غلام قادر نے دو انتخابی حلقوں سے گوشوارے جمع کروائے ۔

سابق وزیراعظم فاروق حیدر، قائمقام صدر لطیف اکبر ، نورین عارف، مرتضی گیلانی نے بھی گوشوارے جمع کروا دیے ، سابق وزیر حکومت نورین عارف، میر عتیق الرحمان، ندیم عالم اعوان سمیت 12 سے زائد امیدواران نے کا غذات نامزدگی بھی جمع کروا دیے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران سے کاغذات نامزدگی 9 جون سے 19 جون تک تاریخ مقرر کر رکھی ہے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن ترجمان میں مزید بتایا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دو بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں