اسرائیل امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا پابند نہیں: گیلا گملیل

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کی سیاسی و سلامتی کابینہ کی رکن اور سائنس کی وزیر گیلا گملیل نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا پابند نہیں اور خطے کے مختلف ممالک کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

انہوں نے اسرائیلی ٹی وی چینل سیون کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہم اس معاہدے کا حصہ نہیں، اس وقت تک کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک ہم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا ہدف حاصل نہیں کر لیتے، اسرائیل لبنان کے کچھ حصوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گیلا گملیل نے کہا ک حقیقت یہ ہے کہ ہم لبنان کے اندر موجود ہیں، ہم نے دریائے لیطانی اور بوفورٹ قلعے تک کنٹرول میں لئے گئے علاقوں سے واپسی کا ارارہ نہیں رکھتے، اسرائیلی فوج کو وہاں مکمل آزادی حاصل ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم آبادی کو اس وقت تک واپس نہیں آنے دیں گے جب تک حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کیا جاتا امریکی صدر وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں