ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول

تہران: (دنیا نیوز) ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول ہوگئی، خصوصی اماراتی طیارہ رقم لے کر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی زرمبادلہ اثاثوں کی 3 ارب ڈالر مالیت کی پہلی قسط تہران پہنچ گئی، متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ مہر آباد ہوائی اڈے پر رقم لے کر اترا۔

فضائی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ خصوصی طیارے نے ابوظہبی سے تہران کی پرواز کی، اماراتی فریق نے ایران کے 10 ارب سے 20 ارب ڈالر تک کے اثاثے مرحلہ وار جاری کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کے ایک وسیع تر فریم ورک کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں