حزب اللہ کا بھی ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم
بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے بھی ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی، حزب اللہ کا جنگ بندی سے متعلق مؤقف اس بات سے مشروط ہے کہ اسرائیل بھی اس پر مکمل عمل کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان میں اسرائیل کی آزادانہ نقل و حرکت کو مسترد کرتی ہے۔