کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز فضائی اڈے پر امریکی فضائیہ کا ایک بی-52 بمبار طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

جائے حادثہ کے بعد دھوئیں کا ایک بڑا بادل بلند ہوا، جو لاس اینجلس کاؤنٹی کے بلند صحرائی علاقوں سے بھی دیکھا جا سکتا تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک ہوا ہے یا نہیں۔

فضائی اڈے کی انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ بی 52 سٹریٹو فورٹریس بمبار طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 20 منٹ پر پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فضائی اڈے کے ہوائی میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں