جنگ بندی کے معاہدے میں فی الحال لبنان شامل نہیں: سینئر امریکی عہدیدار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں فی الحال لبنان شامل نہیں۔
ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہ راست بات چیت جاری ہے، اگر ایران حزب اللہ کو کنٹرول نہیں کر سکتا اور وہ اسرائیلی ٹھکانوں یا شہروں پر حملہ کرتے ہیں تو اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے اور جواب دینے کا حق حاصل ہوگا۔
اس عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی، امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ دشمنی ختم کرنے اور ایک حتمی امن معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں امید ہے کہ ان پراکسی گروپوں میں سے بہت سے شامل ہوں گے۔