جنگ بندی کام نہ آئی: صیہونی فورسز کے حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی اور امریکی دباؤ کام نہ آیا، صیہونی فورسز کے غزہ میں حملے جاری رہے۔
صیہونی فورسز کے 24 گھنٹے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 فلسطینی شہید جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس اور جنوبی غزہ کی پٹی میں گاڑیوں پر ڈرون حملے کئے گئے، بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی گولہ باری میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
خان یونس میں 2 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے، وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوئے۔