امریکی رکن کانگریس کا اسرائیل پر فوری اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب نے غزہ میں جاری جنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر فوری اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پیغام میں راشدہ طلیب نے کہا کہ آج غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کو ایک ہزار دن مکمل ہو گئے ہیں، آج تک فلسطینی اس نسل پرست نظام کے ہاتھوں قتل عام کا شکار ہو رہے ہیں، اور ہماری حکومت اس کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر مکمل اسلحہ پابندی لگانے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی صورتحال پر امریکہ کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر بحث اور سیاسی اختلافات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔