اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں حکمران لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا، رکنِ پارلیمنٹ اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے رہنما منتخب ہو گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کے مطابق اینڈی برنہم، سر کیئر اسٹارمر کی جگہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے اور آئندہ ہفتے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ رپورٹس کے مطابق موجودہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر پیر کے روز بادشاہ چارلس کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا کہ سر کیئر اسٹارمر کی قیادت میں پارٹی نے بدترین شکست سے شاندار کامیابی تک کا سفر طے کیا، وہ لیبر پارٹی کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ نئی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم نئی کابینہ میں لیبر پارٹی کے تمام دھڑوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف مختلف رائے رکھنے کی بنیاد پر کسی بھی لیبر رکن کو معطل یا سزا نہیں دی جائے گی، اگر لیبر پارٹی اندرونی اختلافات میں الجھی رہی تو وہ دائیں بازو کی جماعتوں کو شکست نہیں دے سکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...