بھارتی ریاست منی پورمیں حالات پھرکشیدہ، عوام اور سکیورٹی فورسز آمنے سامنے

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کے باعث منی پور میں حالات روز بروز مزید سنگین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

بھارت کے اپنے جریدہ دی نیو انڈین ایکسپریس نے منی پور میں امن وامان کی خراب صورتحال کو آشکار کردیا، منی پورکے ضلع سیناپتی میں سرچ آپریشن کے بعد ہجوم کا آسام رائفلز کیمپ پر حملہ، جبکہ متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

بھارتی جریدہ کے مطابق مظاہرین نے آسام رائفلز کی عمارت پر پتھراؤ کیا، احاطے میں توڑپھوڑ کی اور 3 گاڑیوں کو آگ لگادی، ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسوگیس کے شیل بھی فائر کیےگئے، بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمزکے مطابق گزشتہ دس دنوں میں آسام رائفلز پریہ تیسرا حملہ ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، منی پورمیں سکیورٹی فورسز پر بڑھتے حملے مودی سرکار اورسکیورٹی اداروں کیخلاف عوامی بیزاری اور کھلے عدم اعتماد کا عکاس ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...